ویب ڈیسک۔ بھارت کی جانب سے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا ہے کہ برہموس-2 ہائپرسونک کروز میزائل کی رفتار Mach 8 ہو گی اور اس کی رینج ممکنہ طور پر 1,000 کلومیٹر تک ہو گی۔ تاہم، آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کو جعلی خبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ہینڈل نے برہموس-2 میزائل کی صلاحیتوں کے بارے میں غیر حقیقی اور مبالغہ آمیز معلومات پھیلائی ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق، برہموس-2 میزائل تاحال روس کے تعاون سے ترقی کے مراحل میں ہے، اور اس کی حقیقی حد اور رفتار عالمی دفاعی ذرائع کے مطابق اس سے کہیں کم ہے۔ میزائل ڈیفنس ایڈووکیسی الائنس کے مطابق، برہموس-2 کی متوقع رفتار Mach 7 اور متوقع رینج 600 کلومیٹر ہے۔
ریسرچ کے مطابق، بھارت مذکورہ 600 کلومیٹر رینج کی مکمل صلاحیت رکھنے والا ورژن بھی حاصل نہیں کر سکتا، کیونکہ یہ میزائل ٹیکنالوجی کنٹرول رجیم (MTCR) کے تحت عائد برآمداتی ضوابط کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسی کسی بھی برآمدی صلاحیت والے میزائل کی رینج کو 300 کلومیٹر تک محدود رکھا جائے گا۔
یہ انکشاف اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جدید اسلحے سے متعلق معلومات کو اکثر بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے، جو نہ صرف گمراہ کن ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری اضطراب بھی پیدا کر سکتے ہیں