بھارتی جریدے نے مودی سرکار کے جھوٹے بیانیے کا پول کھول دیا۔ مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ عالمی سطح پررد کیا گیا ہے جب کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے بھارت کو بدترین ناکامی سمیت عالمی سطح پر بدنامی کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان کے سچ اور حقائق پر مبنی موقف کو پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بھارتی جریدے دی پرنٹ نے ہی مودی کے نام نہاد بیانیے کو آشکار کر دیا، اخبار نے کہا کہ بھارت 40 سال سے دہشتگردی کا شکار ہونے کے باوجود دنیا کو قائل نہیں کر سکا۔
بھارت نے 33 ممالک میں دہشتگردی کا مقدمہ پیش کیا مگر موثر تاثر قائم کرنے میں ناکام رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا نے بھارت کی پاکستان کے ساتھ جنگ بندی کو اپنی ثالثی کا نتیجہ قرار دیا۔
اخبار نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی بے لگام اور غیر حقیقی رپورٹنگ نے عالمی سطح پر بیانیے کو نقصان پہنچایا،واشنگٹن پوسٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا نے اپنے فوجی ماہرین کے سہارے ایک مصنوعی حقیقت تخلیق کی۔
فرانسیسی اخبارنے کہا کہ بھارت بیانیے کی جنگ واضح طور پر ہار گیا جب کہ دنیا نے پاکستان کا موقف تسلیم کیا۔دی پرنٹ کا کہنا تھا کہ عالمی جریدے فارن افیئرز نے بھی بھارتی خواہشات کو امریکی مفاد سے غیر ہم آہنگ قرار دیا۔
اخبار کے مطابق مودی سرکار کے گودی میڈیا کا جھوٹا بیانیہ عالمی برادری میں بے نقاب ہو چکا ہے اور پوری دنیا پاکستان کے واضح ثبوت اور حقائق کو ترجیحا تسلیم کررہی ہے۔