مشہور بھارتئ یو ٹیوبر خان سر نے پاکستان سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مودی سرکار بھارتی عوام کے سامنے پاکستان کو نیچا دکھانا چاہتے ہیں لیکن پاکستان نے انہیں سرپرائز دیا ۔
تفصیلات کے مطابق مشہور بھارتی یو ٹیوبر خان سر نے مودی سرکار کے پہلگام واقعے کے بعد سے جڑے عوامل پر پاکستان سے شکست تسلیم کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بھارت چار دن پاکستان پر ڈرون حملے کرتا رہا لیکن بھارت کے یہ بم پاکستان کی خالی سڑکوں پر پھٹتے رہے کب پاکستان نے ہمارے اربوں ڈالر کے جہاز تباہ کر دیئے۔؎ا
مزید پڑھیں: پاکستان کبھی مشرقی اور مغربی محاز پر کوئی جنگ نہیں ہارا، بھارتی فوج کے سابق افسر پراوین سواہنی کا انکشاف
؎
انہوں نے کہا کہ یہ جیت دیکھا جائے تو چین کی ہے کیونکہ جو جہاز اس اپریشن میں ٹیسٹ ہوئے جو میزائل پاکستان سے فائر ہوئے وہ سب چین کے تعاون سے بنائے گئے ہیں گویا چین نے پاکستان کی مدد سے برتری ثابت کی ہے اور چین نے اس آپریشن سے یہ جانچ لیا ہے کہ آئیندہ بھارت کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: ہمیں لگا تھا ایران نقشے سے مٹ جائے گا، سیز فائر ہوتے ہی بھارتی میڈیا کا ماتم شروع
بھارت سرکار کا اپریشن سندور ایک ناکام اٹیک ثابت ہوا کیونکہ بھارت سے فائر کیئے گئے یہ ڈرونز بھارت کی ائیر اسپیس کراس کر کے جاتے ہیں اور پاکستان میں کسی عمارت ٹارگٹ کو ہٹ نہیں کر پاتے ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مودی سرکار کیسے عوام کو مطمئن کریں گے۔
بھارتی یو ٹیوبر خان سر کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے کا ماسٹر مائنڈ چائینہ تھا اور وہ اپنے ٹارگٹ میں کامیاب رہا، اسکے ڈرونز ٹیسٹ ہوئے، اس کے میزائل ٹیسٹ ہوئے اور اس نے دیکھ لیا کہ بھارت پر کسی بھی جارحہت کی صورت میں کونسے میزائل استعمال کرنا ہیں۔