مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا پراپیگنڈہ ناکام

مودی سرکار کا ایک اور فالس فلیگ ڈرامہ بے نقاب، جنگی جنون میں مبتلا پراپیگنڈہ ناکام

پہلگام فالس فلیگ کارروائی کے بعد مودی سرکار کا  ایک اورڈرامہ بے نقاب ہو گیا ہے۔

جنگی جنون میں مبتلا مودی حکومت ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کی پالیسی پر گامزن ہےاور ایک بار پھر سوشل میڈیا کے ذریعے جنگی جنون  پر مبنی بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے تاکہ عوامی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔

26 جون کو بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس خاص طورپر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی حکومت کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا کہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز اور مبینہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلگام حملے کی تحقیقات ، مودی سرکار ثبوت پیش کرنے میں ناکام

ان ٹویٹس میں بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا گیا کہ جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد بھارتی فوج کی 6 پیرا اسپیشل فورسز کے گھیرے میں ہیں اور ان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے،  حسبِ روایت، ان مبینہ دہشت گردوں کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کی گئی، مگر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیا گیا۔

حملہ آوروں کا پاکستان سے تعلق ظاہر کروانا، بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، مودی حکومت  مسلسل خودساختہ بیانیے کو پھیلانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن  کا سہارا لیتی ہے، لیکن یہ حربہ اب بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعے مودی کے جنگی جنون کو پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن بھارتی عوام سمیت عالمی برادری بھی ان جھوٹے پروپیگنڈوں کو سمجھ  چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 22 منٹ کی فتح‘ کا افسانوی بیانیہ: مودی آپریشن سندور کی حقیقت چھپانے میں ناکام

حقیقت یہ ہے کہ اگر مودی سرکار نے کسی نئی جارحیت کی کوشش کی، تو پاکستان کی مسلح افواج اس کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے ، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *