سیلاب کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سیلاب کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن

سیر و تفریح کے لیے دریائے سوات کے کنارے آئے ہوئے افراد اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گئے، جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔ پاک فوج نے بھی ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے ۔

اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جبکہ 6 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ریسکیو1122 کے مطابق حادثہ سوات کے مختلف مقامات پر پیش آیا جہاں لوگ موسم کے لطف میں مشغول تھے کہ اچانک دریا میں پانی کی سطح بلند ہو گئی اور تیز ریلا لوگوں کو بہا لے گیا۔ مجموعی طور پر 16 افراد متاثر ہوئے جن میں سے 3 کو زندہ بچا لیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :دریائے سوات میں شدید طغیانی، 7 مقامات پر خواتین اور بچوں سمیت 75 سے زائد افراد بہہ گئے
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے آزاد ڈیجیٹل سے خصوصی کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے باعث اب تک 7 افراد جاں بحق ہوچکے ، 60 افراد کو اب تک ریسیکو کرلیا گیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی خاندان کے جو 10 افراد ڈوب کئے تھے انہیں دریا میں جانے سے روکنے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔

کمشنر عابد وزیر نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دریاؤں میں نہانے پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا ہے جبکہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 40 سے زائد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا،لیکن پھر بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *