تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ، نظر ثانی کی درخواستیں منظور

تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ، نظر ثانی کی درخواستیں منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لیں، جس کے بعد تحریک انصاف ان نشستوں سے محروم ہو گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں 6 کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریت سے منظور کر لیں، جس کے بعد تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق، اب یہ مخصوص نشستیں مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی، جے یو آئی (ف) اور دیگر جماعتوں کو دی جائیں گی۔ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی بحال کر دیا۔

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت مکمل کی۔ جسٹس امین الدین خان نے فیصلہ سنایا جبکہ جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ کا حصہ تھے۔ بینچ میں شامل جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل نے ابتدائی سماعت کے دوران ہی نظرثانی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کا کیس، الیکشن کمیشن نے تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کرا دیں

سپریم کورٹ نے 12 جولائی 2024 کو فیصلہ دیا تھا کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دی جائیں۔ یہ فیصلہ 13 رکنی فل کورٹ نے سنایا تھا، جس میں 8 ججز کی اکثریت نے پی ٹی آئی کے حق میں رائے دی تھی۔

تاہم، آج بروز جمعہ ہونے والی 17ویں سماعت میں سپریم کورٹ نے اس فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے مخصوص نشستوں سے متعلق درخواستیں منظور کر لیں۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔

سپریم کورٹ کے تازہ فیصلے کے بعد یہ سوال اہم ہو گیا ہے کہ مخصوص نشستیں اب کسے ملیں گی۔ آئینی بینچ کے فیصلے نے اس پر واضح موقف اختیار کر لیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *