سندھ آبی معاہدے پر بھارت کے پانی و توانائی کے وزیر سی آر پاٹل بھی میدان میں آ گئے

سندھ آبی معاہدے پر بھارت کے پانی و توانائی کے وزیر سی آر پاٹل بھی میدان میں آ گئے

سندھ آبی معاہدے پر پانی و توانائی کے وزیر سی آر پاٹل بھی میدان میں آ گئے۔

جل شکتی کے وزیر سی آر پاٹل نے سندھ آبی معاہدے کو معطل کرنے کے ہندوستان کے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے قومی مفادات کو پورا کرتا ہے اور اس سلسلے میں بھارت حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے وہ درست ہے ۔

بھارت کا جنون کم نہ ہو سکا، دفاعی ساز و سامان کیلئے روس سے رابطہ کر لیا

جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے پاٹل نے  الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیڈروں کی طرف سے آنے والی دھمکیاں بے بنیاد ہیں اور ان کا ہندوستان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔

سی آر پاٹل نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اب بھی برقرار ہے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ معاہدے کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاہدے کی حیثیت کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ نہیں ہے ، اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ صرف ملک کے مفاد میں ہی ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *