سانحہ سوات، تین بڑے افسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا

سانحہ سوات، تین بڑے افسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا

سوات میں فلیش فلڈ کی وجہ سے ہونے والے سانحہ کی وجہ سے تین بڑے افسران کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے۔

معطل کئے گئے افسران میں اے ڈی سی سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی ڈاکٹر ندا اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر خوازخیلہ ضلع سوات محمد عامر خان شامل ہیں۔

سوات میں ایک ہی خاندان کے 10 افراد سمیت 18 افراد سیلاب میں بہہ گئے تھے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ہدایت پر ناقص کارکردگی کی وجہ سے افسران کو فوری طور پر معطل کردیا گیا۔

ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کو باضابطہ انکوائری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ابتدائی طور پر اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی کو سست ردعمل پر معطل کر دیا گیا تھا۔ بروقت پیشگی وارننگ فراہم نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر خواز خیلہ کو بھی معطل کردیا گیا۔

اے ڈی سی ریلیف کو پیشگی انتظامات نہ کرنے پر معطل کیا گیا اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ انچارج کو بھی فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے ضلع سوات میں دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی بڑھتی ہوئی سطح اور انسانی نقصانات کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *