تاجروں نے چینی کی فروخت روکنے کی دھمکی دیدی

تاجروں نے چینی کی فروخت روکنے کی دھمکی دیدی

سینٹرل گروسری مرچنٹس ایسوسی ایشن نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بحران پر وفاقی حکومت کو احتجاج کا باضابطہ خط ارسال کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق خط میں شوگر کی قیمتوں سے متعلق حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور دھمکی دی گئی ہے کہ اگر ہول سیل قیمتوں میں بلا روک ٹوک اضافہ جاری رہا تو چینی کی فروخت معطل کردی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ پیش ہوتے ہی پشاور میں چینی کی قیمت بڑھ گئی

 ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان شوکت اور سرپرست اعلیٰ سلیم پرویز بٹ نے کہا کہ ہول سیل مارکیٹ میں 50 کلو گرام چینی کی بوری کی قیمت میں ہر دوسرے روز 100 روپے کا اضافہ ہو رہا ہے۔ شوگر اب ہول سیل 174 سے 177 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے اور خوردہ مارکیٹوں میں 190 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔ اگر قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو جلد ہی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیںملک بھر میں چینی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

دریں اثنا، ایسوسی ایشن کے مطابق، ضلعی حکام خوردہ فروشوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ 164 روپے فی کلو گرام چینی فروخت کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہول سیل شوگر کی قیمت 177 روپے فی کلو ہے جبکہ نقل و حمل، لوڈنگ، ان لوڈنگ اور پیکیجنگ کے اضافی اخراجات 13 روپے فی کلو تک پہنچ جاتے ہیں، پھر 164 روپے فی کلو چینی کیسے فروخت کی جاسکتی ہے۔

ادھر پشاور میں شوگر کے فی کلو نرخ 200 روپے تک پہنچ گئے، شوگر کی بوری 8800 روپے تک پہنچ گئی۔

ہزاروں روپے کی کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہو گیا

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہول سیلز میں چینی 175 روپے پرچون میں 180 روپے سے 200 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی کے نرخوں  میں مجموعی طور پر 60 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *