بھارت کے ایک مندر کے باہر مذہبی رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتوار کو علی الصبح چار بجے اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں کی تعداد میں یاتری مندر کے قریب جمع تھے۔
واقعہ ریاست اوڑیسہ کے علاقے پوری رتھ یاترا میں اس وقت پیش آیا جب دیوتاؤں جگن ناتھ، بالابھدرا اور دیوی شوبھادرا کی مورتیاں لانے والی گاڑی جگن ناتھ مندر سے تقریباً تین کلومیٹر دور شری گنڈیچا کے مندر کے قریب سے گزر رہی تھی اور یہیں سے یاترا کا سلسلسہ شروع ہوا تھا۔