چین کا بھارت کی معیشت پر ایک اور وار: خصوصی کھاد کی ترسیل بند، بھارت کی زراعت مفلوج

چین کا بھارت کی معیشت پر ایک اور وار: خصوصی کھاد کی ترسیل بند،  بھارت کی زراعت مفلوج

ویب ڈیسک۔ نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد اب چین نے بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے، جس کے نتیجے میں چینی کھاد کے بغیر بھارت کی زراعت مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔

چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم بھارت میں پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، گلوبل ٹارچر انڈیکس میں بھارت خطرناک ملک قرار

رپورٹ کے مطابق، بھارت کے پاس ان خصوصی کھادوں کو تیار کرنے کی ٹیکنالوجی بھی دستیاب نہیں ہے۔

چین کی جانب سے عائد کردہ ان پابندیوں نے بھارت کی اصل حقیقت دنیا کے سامنے آشکار کر دی ہے۔ مودی حکومت کا خود انحصاری کا نعرہ محض ایک سیاسی تماشہ ثابت ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کی اسلام مخالف پالیسیوں کا تسلسل، بھارتی مسلمان اور کشمیری زیرعتاب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *