بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 11 برسوں میں نہ صرف بھارت کی دفاعی اور خارجی پالیسیاں ناکام ہوئیں بلکہ مکمل طور پر ان کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور میں یہ بات دلائل سے ثابت کر سکتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اس زوال میں بڑا حصہ زعفرانی سوچ سے متاثر، جاہل، بے وقوف اور خود پسندی کا شکار مین اسٹریم میڈیا کا ہے، جس میں ریپبلک اور این ڈی ٹی وی جیسے چینلز پیش پیش ہیں۔
پراوین ساہنی نے کہا کہ یہی لوگ اصل غدارِ وطن ہیں، وہ جو ملک کی بہتری کے بجائے اس کے خلاف کام کرتے ہیں۔
I can explain how India’s defence & foreign policies have not failed but collapsed in last 11 years.
A big contribution in this is of the safronised, illiterate, stupid & aggrandizing mainline media with channels like Republic & NDTV in the lead. These fellows are the real anti…— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) June 29, 2025
ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستان، چین یا کسی اور ملک کا ایجنٹ نہیں ہوں، میں ایک ایسا شخص ہوں جو اپنے وطن کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتا ہے۔
بعد ازاں ایک اور پوسٹ میں پراوین ساہنی کاکہنا تھا کہ انڈونیشیا میں بھارت کے نیول اتاشی، کیپٹن شیو کمار نے آپریشن سندور میں بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے کردار پر ایک دلچسپ بیان دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 7 مئی کوپاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، بھارت کا بین الاقوامی فورم پر اعتراف
ان کا کہنا تھا کہ اسے درست اور وسیع تر تناظر میں پیش کرنا ضروری ہے، میں اس پر آج ایک ویڈیو (ہندی میں) کروں گا جو آن لائن آئے گی۔
India’s naval attache in Indonesia Captain Shiv Kumar has made an interesting statement on the role of IAF in #OperationSindoor. This needs to be put into correct & broader perspective. Will do a video in Hindi to be online today! @ghazalawahab @FORCEmagazine@thewire_in
— Pravin Sawhney (@PravinSawhney) June 30, 2025