ہندوتوا عسکریت پسندی میں مگن بھارت خطے کے امن کےلیے خطرہ،نئے طرز کے میزائل کی تیاری شروع

ہندوتوا عسکریت پسندی میں مگن بھارت خطے کے امن کےلیے خطرہ،نئے طرز کے  میزائل کی تیاری شروع

ویب ڈیسک۔ بھارت نے ایک نئی طرز کے طاقتور میزائلوں کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے جن میں بنکر بَسٹر (Bunker-Buster) صلاحیت موجود ہوگی تاکہ انتہائی مضبوط اور زیرِ زمین اہداف کو نشانہ بنایا جا سکے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) ایک تبدیل شدہ “اگنی-5” بین البرِاعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) پر کام کر رہا ہے جسے اس طرح ڈیزائن کیا جا رہا ہے کہ یہ مسلح اور مضبوط زیرِ زمین تنصیبات میں گھس کر انہیں تباہ کر سکے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق بھارت کا اگنی-5 میزائل کو 7,500 کلوگرام کے بھاری بھرکم وار ہیڈ سے لیس کرنے کا فیصلہ ایک غیر ذمہ دارانہ اشتعال انگیزی ہے جو خطے میں اسٹریٹجک توازن کو شدید خطرے میں ڈال دے گا اور جنوبی ایشیا کو اسلحہ کی ایک بے مثال دوڑ کی طرف دھکیل دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھوپال برج زمین بوس، مودی سرکار کی کرپشن اور نااہلی کی نئی مثال سامنے آ گئی

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ہندوتوا عسکریت پسندی میں مگن آر ایس ایس-بی جے پی حکومت کے زیرِ قیادت کیا جا رہا ہے، جو نئی دہلی کی جانب سے موجودہ دفاعی بازدار نظام کو توڑنے اور زیرِ زمین حملوں کی صلاحیت حاصل کرنے کے واضح ارادے کو ظاہر کرتا ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق، اس کھلی اشتعال انگیزی کے مقابلے میں پاکستان کے پاس اپنی قومی سلامتی کے تحفظ اور قابلِ اعتبار دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے متناسب ردعمل دینے اور اسلحہ کی دوڑ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *