خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا

خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دیدیا

وزیر دفاع خواجہ آصف نے وفاقی اور پنجاب حکومت میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کا اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت کیا ہو رہا ہے ، یہ تو نہیں بتاسکتے لیکن امکان ہے کہ پیپلز پارٹی حکومت میں شامل ہوجائے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت اچھی بات ہوگی ،البتہ پیپلز پارٹی سے حکومت کے رابطوں کی تفصیلات کا انہیں علم نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن قومی ایجنڈا پر مل کر کام کرسکتی ہیں۔

مزید  پڑھیں: بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر “محفوظ پناہ گاہوں” کے گھسے پٹے الزامات لگا کر اپنی ذلت آمیز شکست چھپانے کی کوشش

یاد رہے کہ اس سے قبل پیر کو سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا تھا کہ فی الحال وفاق سے پیپلز پارٹٰی کو کوئی پیش کش نہیں کی گئی ، وہ ایسی باتوں کی تردید کرتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *