مودی کی خارجہ حکمتِ عملی زمین بوس، دنیا بھارت سے دور، پاکستان سے قریب

مودی کی خارجہ حکمتِ عملی زمین بوس، دنیا بھارت سے دور، پاکستان سے قریب

بھارت کی خارجہ پالیسی مودی سرکار کے ہاتھوں مکمل طور پر مذاق بن چکی ہے، خود کو عالمی قائد اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والا بھارت آج سفارتی محاذ پر شدید تنہائی، ذلت اور ناکامی کا شکار ہے، جس کی اصل ذمہ دار مودی حکومت کی کھوکھلی، نمائشی اور غیر سنجیدہ پالیسی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق کانگریس کے سینئر رہنما پرمود تیواری نے مودی سرکار کی سفارتی حکمت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی صرف اور صرف نعرے بازی، جھوٹے دعوؤں اور فوٹو سیشنز پر مبنی ہے جس سے بھارت کو عالمی سطح پر کوئی وقعت نہیں ملی بلکہ بھارت کا وقار مسلسل زوال کا شکار ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :مودی حکومت کا بیانیہ اپنی ہی دانشوروں کے نشانے پر: آپریشن سندور صرف انتخابی تماشا تھا، پراوین ساہنی

پرمود تیواری نے واضح کیا کہ “آپریشن سندور” کے دوران بھارت کی حمایت میں ایک بھی عالمی طاقت کھل کر سامنے نہ آئی، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی نہ صرف غیر مؤثر بلکہ مکمل طور پر ناکام ہے۔

اس کے برعکس پاکستان کو دنیا کے بااثر ممالک جیسے چین اور ترکی کی بھرپور حمایت حاصل ہوئی جو بھارت کے لیے سفارتی سطح پر ایک کھلا طمانچہ ہے۔
انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مودی کا “اب کی بار، ٹرمپ سرکار” کا نعرہ بھی اتنا ہی کھوکھلا ثابت ہوا جتنا ان کی باقی مہمات، ٹرمپ حکومت نے “آپریشن سندور” کے دوران بھارت سے واضح لاتعلقی اختیار کی اور ثالثی کی پیشکش کر کے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک برابر اور جائز فریق کے طور پر تسلیم کیا۔

مودی سرکار کی تمام تر سفارت کاری صرف غیر ملکی دوروں، تصویری ملاقاتوں اور سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈے تک محدود رہی۔
حقیقت یہ ہے کہ ان دوروں سے بھارت کو کوئی ٹھوس یا دیرپا فائدہ حاصل نہیں ہوا، بلکہ عالمی طاقتوں کی خاموشی اور غیر دلچسپی نے بھارت کی سفارتی ناکامی پر مہر ثبت کر دی۔

 یہ خبر بھی پڑھیں :مودی حکومت کی خارجہ پالیسی نعروں تک محدود، بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار
پرمود تیواری نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مودی حکومت نے بھارت کی عالمی ساکھ کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے، دنیا بھارت کو ایک متکبر، ضدی اور داخلی مسائل میں الجھا ہوا ملک سمجھتی ہے، جس کا کوئی عالمی وژن نہیں یہ خارجہ پالیسی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھارت کی خودکشی ہے ، اور اس کے ذمہ دار صرف اور صرف نریندر مودی اور ان کے اندھے حامی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *