معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ، عطا تارڑ

معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ  آج دنیا پاکستانی قیادت کی معترف ہے ، معرکہ حق میں کامیابی سے پاکستان دنیا میں امن کا علمبردار بن کر ابھرا ۔

پاکستان کنیکٹ کے زیراہتمام معرکہ حق کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں کامیابی کے ایک سال میں حقائق واضح ہوگئے ، مشرقی سرحد کے اس پار تنہائی، ناکامی اور رسوائی ہے اس کے سوا کچھ نہیں، آج  پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی پوری دنیا میں عزت ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں لوگ پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر محسوس کرتے ہیں،  پاکستان کا دنیا میں عسکری اور سفارتی سطح پر ایک مقام ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی مشرقی سائیڈ سے کبھی مذمت تک نہیں کی گئی، پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو رنگے ہاتھوں پکڑااور چائے پلا کر واپس بھیج دیا ،  بھارت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ کلبھوشن پاکستان کی حراست میں ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے ایک ذمے دار ریاست کے طور پر پہلگام واقعے پر تشویش کا اظہار کیا، پہلگام واقعے کے ثبوت مانگے تو بھارت کے پاس خاموشی کے سوا کچھ نہیں تھا، بھارت دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے اور پاکستان دہشت گردی کا مقابلہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش

ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کا ہر طبقہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے، اے پی ایس ہو یا جعفر ایکسپریس کا واقعہ، ہمارا ہر طبقہ دہشت گردی کی جنگ میں قربانیاں دے رہا ہے ،  دوسری جانب ایک ایسا ملک ہے جس کا کبھی کلبھوشن پکڑا جاتا ہے اور کبھی ابھینندن، بھارت کینیڈامیں سکھوں کے قتل عام میں ملوث پایا گیا  ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنگ میں پاکستانی نوجوانوں کا کردار قابل ستائش ہے، انہوں نے  بھارتی میڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور پاکستان کے امن پسند تشخص کو اجاگر کیا، جب بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز بند کیے تو پاکستانیوں نے اپنے ملی نغمے اور قومی ترانے بھارت میں بھی نشر کر کے مؤثر جواب دیا۔

editor

Related Articles