دنیا کے معروف کاروباری شخصیت اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک نئی سیاسی جماعت ’امریکا پارٹی‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے اس جماعت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیا جس میں انہوں نے اسے امریکا میں رائج دو بڑی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹ کے روایتی نظام کا متبادل قرار دیا۔
اپنے پیغام میں مسک نے کہا کہ موجودہ نظام نے ملک کو کرپشن اور بدانتظامی کے ذریعے تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ہم ایسی قیادت سامنے لائیں جو صرف طاقتور طبقے کی نہیں بلکہ عوام کی خدمت کرے۔
By a factor of 2 to 1, you want a new political party and you shall have it!
When it comes to bankrupting our country with waste & graft, we live in a one-party system, not a democracy.
Today, the America Party is formed to give you back your freedom. https://t.co/9K8AD04QQN
— Elon Musk (@elonmusk) July 5, 2025

