اسلام آباد۔ سویڈن نے پاکستان میں اپنی ویزا سروس دوبارہ فعال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان اور سویڈن کے وزرائے خارجہ کے درمیان ویزا سروس سے متعلق سیاسی مشاورت اسٹاک ہوم میں ہوئی، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری برائے یورپ نے کی، جبکہ سویڈن کے وفد کی قیادت وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے عالمی امور نے انجام دی۔
ترجمان کے مطابق، اس فیصلے سے کم مدت کے لیے سویڈن جانے کے خواہش مند پاکستانی شہریوں کو سہولت حاصل ہوگی۔ سات جولائی سے پاکستانی شہری سویڈن کے لیے 90 دن تک کے ویزے کی درخواست دے سکیں گے۔