ریکی صدر ٹرمپ نے مختلف ممالک پر عائد تجارتی ٹیکسوں سے متعلق خطوط سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے شروع کر دیے اور جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ممالج حوالے سے صدر ٹرمپ نے مزید تیرف لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے جاپان اور جنوبی کوریا سے آنے والی اشیا پر 25 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے تیونس پر 25 فیصد،انڈونیشیا پر 32 فیصد، بوسنیا پر 30 فیصد اور بنگلا دیش پر 35 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ سربیا پر 35 اور کیمبوڈیا پر 36 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ تھائی لینڈ سے 36 فیصد ٹیرف وصول کیا جائےگا۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ملائیشیا اور قازقستان پر 25 فیصد ٹیرف لگائیں گے، جنوبی افریقا پر 30 فیصد، لاؤس پر امریکی ٹیرف 40 فیصد اور میانمار پر 40 فیصد ٹیرف لگائیں گے۔
اس سے قبل پیر کو امریکا نے مختلف ممالک پر ٹیرف میں اضافے کی ڈیڈ لائن 9 جولائی سے بڑھا کر یکم اگست کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرمپ نے امریکا سے باہر بننے والی فلموں پر بھی ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا امریکی صدر ٹرمپ نے چین پر 125 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی اصل وجہ بتا دی