بھارتی خفیہ ایجنسی را سے منسلک ایکس اکاؤنٹ “بابا بناراس”سابق پاکستانی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کے بارے میں جھوٹے دعوے پر اتر آیا ،آزاد فیکٹ چیک حقیقت سامنے لے آیا۔
آزاد فیکٹ چیک نے بھارت سے چلائے جانے والے ایکس اکاؤنٹ “بابا بناراس” کی جانب سے کیے گئے جھوٹے دعوے کی تردید کی ہے، جس میں سابق پاکستانی فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو ہدف بنایا گیا تھا۔
وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنرل کیانی نے ریٹائرمنٹ کے بعد آسٹریلیا کے قریب 300 ملین ڈالر میں ایک جزیرہ خریدا ہے، جو پاکستانی روپے میں 85,249,680,000 بنتا ہے، پوسٹ میں مزید کہا گیا تھا کہ اگر پاکستان فوج کے سربراہ کی سب سے زیادہ تنخواہ کے مطابق حساب کیا جائے، تو انہیں اس رقم کو بچانے کے لیے 340,998.72 سال تک فوجی سربراہ کے طور پر کام کرنا پڑے گا۔
آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل کیانی کے پاس آسٹریلیا کے قریب کوئی جزیرہ نہیں ہے۔ اس دعوے کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود نہیں، حقیقت میں، یہ ایک پرانی جھوٹی خبر ہے جس کی کئی بار تردید کی جا چکی ہے۔
Azaad Fact Check has debunked misinformation spread by an India-based X handle, Baba Banaras, regarding General Ashfaq Parvez Kayani. Contrary to their claims, General Kayani does not own any island near Australia. Baba Banaras is notorious for disseminating false information and… https://t.co/aeL9mIs1eW pic.twitter.com/zbCj81JW3U
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 7, 2025