صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں عام تعطیل کا اعلان

صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں عام تعطیل کا اعلان

صوبہ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں ضلعی انتظامیہ نے 11 جولائی جمعہ کو پیر بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

ضلع وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کی جانب سے بدھ کو جاری کیے گئے سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 11 جولائی کو تمام ضلعی سرکاری دفاتر بند رہیں گے، لیکن اس چھٹی کا  بورڈز اور یونیورسٹییز کے جاری شدہ امتحانات پر کوئی عمل نہیں ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس عام تعطیل کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ پیر بابا حاجی شیر کے عرس کی تقریبات میں شامل ہونے والے عقیدت مندوں کو سہولیات فراہم ہوں اور عرس کی تمام تقریبات پرامن طور پر جاری رہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر میں عام تعطیل

نوٹیفکیشن میں وضاحت کی گئی ہے کہ تعطیل کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے عقیدت مندوں کو احسن طریقے سے بنیادی سہولیات بشمول صحت اور سیکیورٹی فراہم کر سکیں۔

پیر بابا حاجی شیردیوان کا سالانہ عرس ہر سال منایا جاتا ہے جس میں پنجاب بھر سے عقیدت مند بڑی تعداد میں کئی روز تک جاری رہنے والی مذہبی اور ثقافتی تقریبات میں  بھرپور طریقے سے شرکت کرتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *