اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروہوں کو نہ صرف بیرون ملک بلکہ اندرون ملک بھی حملوں کی اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا، “مجھے آپ کے سوال سے اتفاق نہیں، جس انداز میں آپ نے سوال پوچھا ہے، ظاہر ہے کہ میں اس سے اختلاف کرتا ہوں۔ پاکستان ان گروہوں یا کسی بھی گروہ کو دہشت گرد حملوں کی اجازت نہیں دیتا، نہ ملک کے باہر اور نہ ملک کے اندر۔”
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ پاکستان خود کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔ “پاکستان دنیا کی سب سے بڑی اندرونی جنگ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہا ہے۔ ہم نے اب تک مجموعی طور پر 92 ہزار جانیں قربان کی ہیں۔ صرف گزشتہ سال 200 سے زائد مختلف دہشت گرد حملوں میں 1200 شہری شہید ہوئے۔”
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک ہے: بلاول بھٹو
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر رواں سال کے دوران دہشت گرد حملوں کی رفتار اسی طرح جاری رہی، تو یہ پاکستان کی تاریخ کا بدترین سال ثابت ہو سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا، “میں خود بھی دہشت گردی کا شکار ہوں، میں پلوامہ حملے کے متاثرین کا درد محسوس کر سکتا ہوں۔ میں ان کے خاندانوں کے دکھ اور صدمے کو اس انداز میں سمجھ سکتا ہوں جو شاید بہت سے دوسرے لوگ تصور بھی نہیں کر سکتے۔”
Amazing grace by @BBhuttoZardari in this “quarrelsome interview” with a constantly interrupting Karan Thapar. He didn’t lose his cool or poise for one minute, despite the hectoring anchor with a single point agenda. The full interview is @YouTube pic.twitter.com/4MWeANh3l9
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 9, 2025