بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک ہے: بلاول بھٹو

بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے خطرناک ہے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان مخالف نظریہ نہ صرف پاکستان بلکہ خود بھارتی عوام کیلئے بھی خطرناک ہے۔

الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت اپنے پاکستان مخالف نظریے کو دنیا کے لیے معمول کی بات بنانے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ پاکستان کا ماضی صرف ایک ملک کا نہیں بلکہ پورے خطے کی تاریخ کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے تمام مراحل سے کامیابی سے گزر چکا ہے اور ایف اے ٹی ایف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سندھ طاس معاہدہ مانے یا جنگ کیلئے تیار رہے ، بلاول بھٹو زرداری

انہوں نے واضح کیا کہ بھارت میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں پاکستان ملوث نہیں ہے جبکہ خود پاکستان روزانہ دہشت گردی کا شکار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت پہلگام حملوں کے حوالے سے ٹھوس شواہد فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Related Articles