جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری سے متعلق خبر جھوٹی ثابت ہوئی

جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری سے متعلق خبر جھوٹی ثابت ہوئی

آزاد فیکٹ چیک نے جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری کے حوالے سے بھارتی سوشل میڈیا ہینڈل پر پھیلائے گئے جھوٹے دعووں کو بے نقاب کیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستانی سفیروں کو دکان سے سامان چوری کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا، لیکن تحقیقات کے بعد یہ ثابت ہوا کہ یہ دعویٰ سراسر جھوٹ اور بھارتی پراپیگنڈہ کا حصہ ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے بی جے پی آئی ٹی سیل سے منسلک ایک بھارت سے چلنے والے ایکس (X) ہینڈل کے ذریعے غلط معلومات کے پھیلاؤ کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستانی سفیروں کی گرفتاری کے بارے میں دعوے فرضی ہیں اوربے بنیاد ہیں۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ  میں دعویٰ کیا گیا کہ جنوبی کوریا میں دو پاکستانی سفیروں کو 10 ڈالر (850 روپے) مالیت کی ٹوپیاں اور چاکلیٹ چرانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے اورساتھ جھوٹے پوسٹر بھی شامل کیے ۔

آزاد فیکٹ چیک نے تحقیقات کے بعد تصدیق کی ہے کہ یہ کہانی جھوٹی ہے اور اس دعوے کی کوئی قابل اعتماد ذرائع یا شواہد نہیں ہیں جو یہ ثابت کریں کہ پاکستانی سفیر کسی چوری میں ملوث تھے یا ان کو گرفتار کیا گیا،  یہ رپورٹیں گمراہ کن ہیں، جو سوشل میڈیا پر پھیلائی گئی ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ جھوٹی کہانی ایک بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پھیلائی گئی، جو بی جے پی آئی ٹی سیل سے وابستہ ہے اور جو عموماً بغیر تصدیق کے سیاسی مواد شیئر کرتا ہے ، اس حوالے سے نہ تو جنوبی کوریا کی حکام اور نہ ہی سیول میں پاکستانی سفارتخانہ نے اس طرح کے کسی واقعے کو رپورٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی پراپیگنڈا ناکام، چینی شینیانگ J-35 جنگی طیارہ حادثے کی خبریں جھوٹ ثابت

اس واقعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بھارتی سوشل میڈیا ہینڈل پر پھیلائی جانے والی معلومات کو بغیر تصدیق کے نہیں ماننا چاہیے،  آزاد فیکٹ چیک نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایسی جھوٹی معلومات سے ہوشیار رہیں۔

آزاد فیکٹ چیک کی رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ محض ایک جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *