شہزاد اکبر 190 ملین پاؤنڈز کیس کے مرکزی کردار کیسے؟ حسن ایوب خان کے تہلکہ خیز انکشافات

شہزاد اکبر 190 ملین پاؤنڈز کیس کے مرکزی کردار کیسے؟  حسن ایوب خان کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد ۔ سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے 190 ملین پاؤنڈز کے معاملے پر اہم اور تہلکہ خیز انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈیل کا مقصد بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کو براہِ راست مالی فائدہ پہنچانا تھا، اور اس میں اُس وقت کے وزیراعظم عمران خان، ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان، شہزاد اکبر اور ضیا المصطفیٰ نسیم مرکزی کردار تھے۔

حسن ایوب نے کہا کہ مرزا شہزاد اکبر نہ تو نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور نہ ہی ایسٹ ریکوری یونٹ کا حصہ تھے، اس کے باوجود وہ اس اہم ڈیل میں شامل رہے اور ریاستی اداروں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا۔

ان کے مطابق، یہ ڈیل عملی طور پر 6 نومبر 2019 کو ہو چکی تھی، جب شہزاد اکبر اور ضیا المصطفیٰ نسیم برطانیہ گئے۔ اگرچہ کابینہ نے اس کی رسمی منظوری 3 دسمبر 2019 کو دی، لیکن تمام فیصلے اور معاہدے پہلے ہی طے پا چکے تھے۔

حسن ایوب نے دعویٰ کیا کہ ڈیل کے وقت شہزاد اکبر نے ریکوری یونٹ کے دیگر اہم اداروں جیسے ایف بی آر، ایف آئی اے، نیب یا اسٹیٹ بینک کے کسی نمائندے کو ساتھ نہیں لے کر گئے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمل دانستہ طور پر خفیہ رکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 190ملین پاونڈ کیس میں پیرتک جواب داخل کرنے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ اس ڈیل کے ذریعے تقریباً 57 سے 60 ارب روپے کی رقم ملک ریاض کو فائدہ پہنچانے کے لیے استعمال ہوئی، اور یہ رقم نومبر ہی میں سپریم کورٹ کے ایسے اکاؤنٹ میں منتقل کر دی گئی جو بعد میں متنازع ثابت ہوا۔

حسن ایوب کے مطابق، اس تمام معاملے میں ضیا المصطفیٰ نسیم اور شہزاد اکبر کے ساتھ عمران خان اور اعظم خان بھی شامل تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اعظم خان اس معاملے پر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *