اسلام آباد عدالت کا فیصلہ، مخدوم شہاب الدین کا یوٹیوب چینل دوبارہ بحال

اسلام آباد عدالت کا فیصلہ، مخدوم شہاب الدین کا یوٹیوب چینل دوبارہ بحال

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس میں مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کیا گیا جن میں مخدوم شہاب الدین بھی شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز  6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے درخواست پر  دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا۔

اس بندش کی معطلی کے بعد صحافی مخدوم شہاب الدین کا یوٹیوب چینل بھی واپس بحال کردیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد : عدالت کا عمران ریاض، معید پیرزادہ سمیت 27 یوٹیوبرز کے چینلز بلاک کرنے کا حکم

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 8 جولائی کو ایف آئی اے کی درخواست پر صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا تھا کہ ریاست مخالف مواد کے حوالے سے ایف آئی اے نے 2 جون کو انکوائری شروع کی، ایف آئی اے کی جانب سے پیش کردہ شواہد سے عدالت مطمئن ہے، قانون کے مطابق کاروائی کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یوم شہدائے کشمیر آج منایا جارہا ہے،کشمیری شہداء کی بہادری اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں،شہباز شریف

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا تھا کہ یوٹیوب کے انچارج افسر کو حکم دیا جاتا ہے ہے 27 یوٹیوب چینل بلاک کر دیا جائے۔

حکومت کی درخواست پر یوٹیوب نے چینل چلانے والے پاکستانیوں کو ای میل کے ذریعے جواب نہ دینے پر ون سائیڈ کارروائی کر کے چینل بند کرنے کی وارننگ بھی دی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *