پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے تحریک کے اعلان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ 5 اگست کے پلان کے مقابلے میں 90 دن کی تحریک کا تصور کہاں سے سامنے آیا؟
پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے لاہور میں ہونے والے اہم اجلاس میں پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو نظر انداز کیے جانے پر انہوں نے ردعمل دیتے ہوئے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر شکوک و شبہات ظاہر کیے اور متعدد سوالات اٹھائے۔
عالیہ حمزہ نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے متعلق موصول ہونے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں گزشتہ دو دنوں سے انتہائی مصروف رہی ہوں، ایسی مصروفیات جن سے میں خود بھی لاعلم ہوں۔ کیا کوئی اس پر روشنی ڈال سکتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے لیے اعلان کردہ حکمت عملی کے بارے میں کب اور کہاں اعلان ہوا؟
ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی 🫣
ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی عمل نہیں تھا!
کیا کوئی روشنی ڈالے گا؟
وزیراعظم خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے؟
تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟
5اگست کے مقابلے میں 90…— Aliya Hamza Malik (@aliya_hamza) July 13, 2025