مودی کا بھارت،انتہاپسندوں کا مرکز،اقلیتوں کے لیے جہنم،ہمسایوں کے لیے خطرہ

مودی کا بھارت،انتہاپسندوں کا مرکز،اقلیتوں کے لیے جہنم،ہمسایوں کے لیے خطرہ

بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان کہ آپریشن سندورمیں براہموس میزائل نے شاندار کارکردگی دکھائی  اور اب 14، 15 ممالک نے اس کا مطالبہ کیا ہے  ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ بھارت صرف ایک ریاست نہیں بلکہ پورے خطے میں بدامنی اور کشیدگی کا سب سے بڑا حب ہے۔

براہموس کوئی  دفاعی ٹیکنالوجی  نہیں بلکہ ایک قاتل ہتھیار ہے جس کا مقصد صرف اپنے ہمسایہ ممالک کو دھمکانا، دہشت پھیلانا اور اسلحہ کی عالمی منڈی میں بھارت کی موجودگی کو مستحکم کرنا ہے۔ بھارت نے جس فخریہ انداز میں اس میزائل کی تیاری کو لکھنؤ میں پھیلانے کا اعلان کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی قیادت نے امن، انسانیت  اور ہمسائیگی کے تمام اصولوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔

  پہلگام حملہ، خود ساختہ ڈرامہ؟

22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کو بھارت نے بغیر کسی شواہد کے پاکستان پر تھوپ دیا — یہ کوئی نئی بات نہیں، دنیا جانتی ہے کہ بھارت اپنی ہر ناکامی، ہر کمزوری، اور ہر داخلی انتشار کا الزام ہمیشہ پاکستان پر ڈال دیتا ہے۔ جھوٹے فلیگ آپریشنز اور فرضی حملے بھارت کے فوجی اور سیاسی ایجنڈے کا حصہ ہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں:’آپریشن سندور‘ میں ناکامی کے بعد یہود و ہنود کٹھ جوڑ مزید مضبوط ہونے لگا، بھارت کا خطرناک اسرائیلی میزائل سسٹم ’لورا‘ خریدنے پر غور

آپریشن سندور” دراصل بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت، بزدلی اور اخلاقی دیوالیہ پن کا عملی مظاہرہ تھا۔ رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کر کے اور پھر دنیا کو بتا کر فخر کرنے والے دراصل امن کے قاتل اور جنوبی ایشیا کے استحکام کے دشمن ہیں۔

  بھارت کا مقصد، خطے کو اسلحہ خانہ بنانا

14، 15 ممالک کو براہموس میزائل فروخت کرنے کا دعویٰ، بھارت کی عسکری سوداگرانہ ذہنیت کو عیاں کرتا ہے۔ یہ ملک اسلحہ بیچ کر پیسہ کمانا چاہتا ہے، چاہے اس کے نتیجے میں ہزاروں بےگناہ مریں، جنگیں چھڑیں، یا دنیا عدم استحکام کی طرف جائے — بھارت کو صرف اپنا اسلحہ، اپنی مارکیٹ اور اپنی برتری عزیز ہے، انسانیت نہیں۔

  پاکستان کا مؤثر جواب بنیان المرصوص 

پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص” کے ذریعے نہ صرف دشمن کی جارحیت کا مؤثر جواب دیا بلکہ ثابت کیا کہ ہم امن چاہتے ہیں، مگر کمزوری نہیں چھ بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانا اس بات کا اعلان ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

  بھارت، خطے کا سب سے بڑا فتنہ

بھارت کی موجودہ حکومت ہندوتوا اسلام دشمنی، اقلیت کشی اور فوجی بالادستی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،مودی سرکار کی پالیسیوں نے نہ صرف مسلمانوں بلکہ سکھ، عیسائی، اور دلت برادری کے لیے بھی زمین تنگ کر دی ہے۔ ایسے ملک کا کوئی اخلاقی یا جمہوری چہرہ باقی نہیں رہا۔

یہی ملک جو دنیا کو براہموس میزائل بیچنے جا رہا ہے، خود اپنی اقلیتوں کے لیے جہنم بنا چکا ہےاس کا جنگی جنون صرف پاکستان نہیں، بلکہ نیپال، چین، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

   بھارت کو روکنا عالمی ضرورت بن چکا ہے

دنیا کو اب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ بھارت ایک غیر ذمہ دار ایٹمی ریاست، عسکری فتنے کا مرکز، اور امن دشمن ملک بن چکا ہے۔ اگر عالمی برادری نے بھارت کو نہ روکا تو نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کو اس کے جنگی جنون کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

پاکستان، امن و استحکام کا خواہاں ہے، لیکن اگر بھارت نے دوبارہ کسی مہم جوئی کی کوشش کی، تو ایسا جواب ملے گا جو ہمیشہ یاد رکھے گا   اور تاریخ گواہ ہوگی کہ جو آگ لگاتا ہے، وہ خود راکھ میں بدل جاتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *