دو دن کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

دو دن کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو روزہ کمی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد صرافہ بازار میں نئی قیمتوں نے خریداروں اور سرمایہ کاروں کی توجہ دوبارہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 400 روپے کا نمایاں اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک پہنچ گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار 772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں تیزی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 44 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 616 ڈالر تک جا پہنچا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اس اضافے کے اثرات براہِ راست مقامی صرافہ بازار پر بھی مرتب ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت، 21 دن کا انتظار ختم، پاسپورٹ 14 دن میں،مزید آسانیاں بھی متعارف

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فی تولہ چاندی 55 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 821 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مالیاتی دباؤ سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس سے مقامی خریداروں، سرمایہ کاروں اور زیورات کی مارکیٹ پر براہِ راست اثر پڑے گا.

editor

Related Articles