سوشل میڈیا پر بنوں چھاؤنی پر حملے سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب

سوشل میڈیا پر بنوں چھاؤنی پر حملے سے متعلق بھارتی پراپیگنڈہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر بنوں چھاؤنئ پر گمراہ کن جھوٹے پراپیگنڈے کی حقیقت بے نقاب کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنوں چھاؤنئ پر ایسا کوئی حملہ نہیں ہوا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے بھارت میں قائم ایک X اکاؤنٹ کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی ہے۔ بنوں چھاؤنی میں کوئی حملہ نہیں ہوا اور یہ دعویٰ بھارتی پروپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا واحد مقصد گمراہ کن جھوٹ پھیلا کر بھارتی عوام سے ووٹ حاصل کرنا ہے۔ ہندوستانی حکومت کی ریٹنگ مبینہ طور پر اس وقت بڑھ جاتی ہے جب اسے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے کا خیال کیا جاتا ہے۔

بھارتی سوشل میڈیا کی جانب سے ایکس پر ایک اکاؤنٹ کے زریعے جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا کہ بنوں چھاؤنی پر ایک ڈرون حملے میں برگیڈئر احمد مختار کو ٹارگٹ کیا گیا اور وہ دیگر چار ساتھیوں کے ہمراہ اس حملے میں ختم ہوئے۔

اس جھوٹے اور گمراہ کن حملے کو آزاد فیکٹ چیک نے مسترد کرتےہوئے واضح کیا کہ یہ بھارتی پراپیگنڈہ جھوٹ پر مبنی ہے کیونکہ بنوں چھاؤنی پر ایسا کوئی حملہ رپورٹ نہیں ہوا اور یہ دعویٰ بھارتی پراپیگنڈے کا حصہ ہے جس کا واحد مقصد جھوٹ اور بلندباگ دعووں سے اپنی عوام کو جھوٹے سپنے دکھانا ہے ۔

مزید پڑھیں: مودی کے ’سافٹ پاور‘ دعوے کی قلعی کھل گئی، 60 ہزار ڈالر کا فراڈ، نیویارک میں بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *