قلات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق فتنۂ ہندستان کے کارندوں کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

قلات میں سیکیورٹی فورسز پر حملے سے متعلق فتنۂ ہندستان کے کارندوں کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے ایک دہشت گرد کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی غلط معلومات کو بے نقاب کر دیا ہے، جس میں کہا گیا تھا کہ قلات کے علاقے کوہک میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملہ ہوا ہے۔

فیکٹ چیک کے مطابق قلات میں پاکستانی فورسز کے کسی قافلے پر حملے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، اور یہ دعویٰ مکمل طور پر جھوٹا اور من گھڑت ہے۔

واضح رہے کہ جھوٹے دعوے میں کہا گیا تھاکہ “قلات: بلوچ آزادی پسندوں نے کوہک میں پاکستانی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا – جھڑپیں جاری”
دعویٰ میں مزید کہا گیا تھا کہ قابل اعتماد ذرائع کے مطابق کوہک میں ایک منظم حملے میں درجنوں پاکستانی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، جب کہ فوجی قافلے پر شدید فائرنگ کی گئی اور جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

آزاد فیکٹ چیک نے اس تمام معلومات کو جھوٹ اور افواہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کاروائی ، فتنہ الہندستان کے 8 دہشت گرد ہلاک

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *