پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ، چین سرِفہرست

پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ، چین سرِفہرست

  پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں چین سرفہرست رہا۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے نتیجے میں رواں مالی سال کے دوران پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی معیشت کی بحالی کے مثبت اشاریے، ایف بی آر ٹیکس وصولی میں ریکارڈ اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مالی سال 2024-25 کے دوران پاکستان کو مجموعی طور پر 2.45 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس میں سب سے نمایاں حصہ چین کا رہا۔

چین کی جانب سے اس عرصے میں پاکستان کو 1.22 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 90 فیصد زیادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سال میں پاکستانیوں نے کتنے ارب ڈالرز کی آن لائن شاپنگ کی؟ حیران کن انکشاف

چین اس وقت پاکستان کی کل غیر ملکی سرمایہ کاری میں 49.9 فیصد حصے کے ساتھ سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔ توانائی کا شعبہ غیر ملکی سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے زیادہ پرکشش رہا، جس میں 1.17 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری آئی، جو مجموعی سرمایہ کاری کا نمایاں حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مالی سال 2025 میں منافع کی ترسیل 2.2 ارب ڈالر پر مستحکم، پاور سیکٹر میں سب سے زیادہ رقوم کی منتقلی

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے عالمی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اقتصادی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ سرمایہ کاری کے اس رجحان کو پاکستان کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جو مستقبل میں روزگار کے مواقع اور صنعتی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *