ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔