ویب ڈیسک۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کے مطابق اسکینڈل میں اب تک سات ملزمان کو حراست میں لیا جا چکا ہے، جبکہ 12 ملزمان نے عبوری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
نیب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے حوالے سے 20 آرڈرز جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ان آرڈرز کے خلاف ملزمان کی جانب سے 32 اعتراضاتی درخواستیں احتساب عدالتوں میں جمع کرائی گئی ہیں۔
اعلامیے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اپر کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 40 ارب روپے سے زائد کی رقم سرکاری خزانے سے نکالی گئی۔ یہ رقم ترقیاتی اسکیموں کے نام پر نکالی گئی، تاہم گراؤنڈ پر ایسی کوئی ترقیاتی اسکیمیں موجود نہیں ہیں۔
نیب کے مطابق اس اسکینڈل میں نامزد ملزمان میں ٹھیکیدار، سرکاری ملازمین اور بینک اہلکار شامل ہیں، جبکہ نیب کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی سمیت متعدد افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔