جنوبی وزیرستان کے پاک افغان بارڈر سے متصل علاقے سمبازہ میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کیا، جس کے دوران 4 مطلوب دہشتگرد ہلاک کر د ئیے گئے۔
فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشتگرد کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن اس وقت عمل میں آیا جب انٹیلیجنس اداروں کو اطلاع ملی کہ کچھ شدت پسند عناصر سرحدی علاقے میں ایک خفیہ مقام پر موجود ہیں اور کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو فوراً گھیرے میں لے لیا اور بھرپور حکمتِ عملی کے تحت کارروائی کی گئی۔ اس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں چار انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ مارے جانے والے دہشت گرد متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھے، جن میں سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، شہریوں کا قتل، اور سرکاری املاک کو نشانہ بنانا شامل ہے۔