اسرائیل ایران کشیدگی،خلیجی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا

اسرائیل ایران کشیدگی،خلیجی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان رہا

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات عالمی مالیاتی منڈیوں پر بھی مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں، جہاں اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کشیدگی کے باعث خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق خطے میں حالیہ حملوں اور جوابی کارروائیوں کے بعد سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں، جس سے مالیاتی سرگرمیوں میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق خلیجی ریاست قطر اسٹاک مارکیٹ کا مرکزی انڈیکس صفر اعشاریہ نو فیصد کمی کے ساتھ بند ہوا، بتایا گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے کے باعث قطر نے مائع قدرتی گیس کی پیداوار عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق راس لفان صنعتی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد فورس میجر کے نفاذ کا امکان بھی زیر غور ہے، جس سے توانائی کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی

عمان کی مالیاتی منڈی میں بھی مندی کا رجحان رہا، جہاں مسقط انڈیکس ایک فیصد سے زائد کمی کے ساتھ بند ہوا۔ دوسری جانب کویت اسٹاک مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھنے میں آئی اور انڈیکس صفر اعشاریہ چھ فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا،سرمایہ کاروں کی جانب سے غیر یقینی صورتحال کے باعث محتاط رویہ اختیار کیا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کی دھمکی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
توانائی کے شعبے میں سرگرم کمپنی آرامکو کے حصص میں دو اعشاریہ دو فیصد اضافہ دیکھا گیا، جب کہ سابک کے حصص کی قیمت تین اعشاریہ ایک فیصد بڑھ گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی اسی طرح جاری رہی تو عالمی توانائی منڈیوں پر مزید دباؤ بڑھ سکتا ہے، اسی تناظر میں خلیجی ممالک کے مالیاتی اداروں نے مارکیٹ استحکام کے لیے جی سی سی ویلتھ فنڈز سے سپورٹ فراہم کرنے کی تجویز بھی پیش کی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *