فتنۃ الخوارج کی نئی حکمت عملی، ڈرون حملے، بھارتی فنڈنگ اور افغان سہولت کاری بے نقاب

فتنۃ الخوارج کی نئی حکمت عملی، ڈرون حملے، بھارتی فنڈنگ اور افغان سہولت کاری بے نقاب

پاکستان میں دہشتگردی کی لہر میں شدت آتی جا رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس میں ایک بڑا کردار شدت پسند تنظیم ’فتنۃ الخوارج‘کا ہے، جو بھارتی فنڈنگ اور افغان عبوری حکومت کی سہولت کاری سے جدید اسلحے تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فتنۃ الخوارج سے جھڑپ میں شہید میجر معیز کی نماز جنازہ ادا، فیلڈمارشل کی شرکت

ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں ڈرون کے ذریعے کیے گئے حملے کو دکھایا گیا ہے۔ یہ حملہ خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع میں کیا گیا، جہاں معصوم پختون عوام کو نشانہ بنایا گیا۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ان حملوں میں مارے جانے والے بچوں اور شہریوں کی لاشوں پر سوشل میڈیا کے ذریعے پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’فتنۃ الخوارج‘ ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت نہیں رکھتا، جس کی وجہ سے ان کے حملوں کا زیادہ تر نشانہ بے گناہ شہری بنتے ہیں۔ ان کارروائیوں کا مقصد نہ صرف علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور پاک فوج کو بدنام کرنا بھی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے دہشتگردوں نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی فنڈنگ حاصل ہے بلکہ افغان حکومت کی سطح پر بھی انہیں لاجسٹک مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ بھارت، افغانستان کی غیر مستحکم صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان میں پراکسی وار جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھیں:فتنۃ الخوارج کی نام نہاد شریعت کا پول کھل گیا، پاکستانی عوام کے مال پر نظریں جما لیں

یہ تمام شواہد اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ڈرون حملے پاک فوج کی جانب سے نہیں بلکہ براہ راست ’فتنۃ الخوارج ‘ کی کارروائیاں ہیں، جنہیں بھارت کی مکمل سرپرستی اور افغانستان کی عبوری حکومت کی سہولت حاصل ہے۔

پاکستانی سیکیورٹی ادارے ان حملوں کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ہی ان کے پیچھے چھپے تمام عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *