ویب ڈیسک: آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات پھیلانے کی ایک اور کوشش کو بے نقاب کیا ہے جس میں بھارت سے چلنے والے ایکس اکاؤنٹ نے پاکستان-آذربائیجان JF-17 فائٹر جیٹ معاہدے کی منسوخی کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔
تاہم آزاد فیکٹ چیک نے اسے جھوٹ قرار دیتے اسے عوام میں خوف اور الجھن پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے، درحقیقت یہ معاہدہ 2024 میں طے پایا تھا اور ابتدائی ڈیلیوریز پہلے ہی آذربائیجان کو فراہم کی جا چکی ہیں۔
2025 میں آذربائیجان نے JF-17 طیاروں کے اس سے بھی بڑے آرڈر میں مرحلہ وار طے کرتے ہوئے معاہدے کی کل مالیت کو بڑھاتے ہوئے اس میں دوبارہ اضافہ کیا اور معاہدے کی مجموعی قیمت بھی بڑھ گئی۔
بھارت کے اس متعلقہ اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ “آپریشن سندور کے ضمن میں آذربائیجان نے چینی طیارے JF-17 خریدنے کے مذاکرات منسوخ کر دیے ہیں، آذربائیجان 1.6 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت JF-17 Block III جیٹس خریدنے کے لیے مذاکرات کر رہا تھا، جس کا مقصد اپنے پرانے MiG-29 طیاروں کو تبدیل کرنا تھا۔” آزاد فیکٹ چیک نے ان دعووں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا اور انہیں محض ایک پروپیگنڈہ قرار دیا جو کہ افراتفری پھیلانے کے لیے تھا۔
Azaad Fact Check refutes recent misinformation from an India-based X handle falsely claiming the cancellation of the Pakistan-Azerbaijan JF-17 fighter jet deal. In reality, the $1.6 billion deal was signed in 2024, with initial deliveries already made to Azerbaijan. Furthermore,… https://t.co/EBO6c8JR9f pic.twitter.com/mFDxTjXEd8
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) July 27, 2025
اکتوبر 2024 میں میڈیا رپورٹس نے اس بات کی تصدیق کی کہ آذربائیجان نے جے ایف-17C بلاک-III فائٹر جیٹ کو فعال سروس میں لایا ہے، جو پاکستان کے ساتھ فروری 2024 میں طے پانے والے 1.6 بلین ڈالر کے معاہدے کے تحت تھا۔
ڈیفنس پوسٹ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ اعلان آذربائیجان کے صدر کے دفتر کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں صدر الہام علیئیف کو 25 ستمبر 2024 کو باکو میں آذربائیجان بین الاقوامی دفاعی نمائش کے دوران ایک طیارے کے اندر بیٹھے ہوئے دکھایا گیا۔
🇦🇿@Presidentaz on JF-17C ✊
JF-17C modern multi-purpose aircraft have been included in the arsenal of the #Azerbaijan Air Force . #JF17 #JF17C pic.twitter.com/p3qPhCgwBV
— Ali Alizada 🇦🇿 (@Ali_F_Alizada) September 25, 2024