بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک برس مکمل ہونے کے موقع پر معرکۂ حق کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی خصوصی قومی تقریب کا باضابطہ پرومو جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ پرومو 10 مئی کو پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہونے والی قومی بنیان المرصوص تقریب کے تناظر میں سامنے لایا گیا ہے۔
”جاری کیے گئے پرومو کا عنوان ”تو یاد رکھیں” رکھا گیا ہے جو اپنے اندر ایک گہرا اور پرجوش قومی پیغام لیے ہوئے ہے، اس ولولہ انگیز پرومو میں معرکۂ حق کے دوران حاصل کی جانے والی کامیابیوں کو نمایاں طور پر اجاگر کیا گیا ہے۔
پرومو نے قومی جذبے کو تازہ کرتے ہوئے عوام میں حب الوطنی کا احساس مزید گہرا کر دیا ہے۔
پرومو میں کہا گیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سرحدیں ایک ایسی فولادی دیوار ہیں جنہیں توڑنا یا گرانا کسی بھی دشمن کے بس کی بات نہیں، یہ پیغام نہ صرف قوم کے حوصلے بلند کرتا ہے بلکہ دشمن کو بھی واضح انتباہ دیتا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع ہر حال میں کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :معرکۂ حق کی مناسبت سے مزارِ اقبال پر پروقار تقریب، مفکرِ پاکستان کو شاندار خراجِ عقیدت پیش
پرومو میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے دفاعی اداروں نے بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا جس نے پوری دنیا کے سامنے واضح کر دیا کہ یہ قوم اپنے امن اور سلامتی پر کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ دفاعِ وطن کی اس عظیم داستان نے پاکستانی قوم کو ایک نئے فخر اور اعتماد سے روشناس کرایا ہے۔
🚨بھارت کی عبرتناک شکست کو ایک سال مکمل، معرکۂ حق کی مناسبت سے پرومو جاری “تو یاد رکھیں” کے عنوان سے جاری ولولہ انگیز پرومو میں افواجِ پاکستان کی جرأت اور کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے قومی جذبے کو تازہ کیا گیا pic.twitter.com/OGClfvpFmX
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) May 6, 2026

