ہنڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ہنڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

ویب ڈیسک۔ ہنڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ پاک ویلز نے 28 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہونڈا بائیکس کی نئی مجوزہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مختلف ماڈلز کی ایکس فیکٹری قیمت، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 1 فیصد نئی وہیکل لیوی شامل کرنے کے بعد کل قیمتیں درج ذیل مقرر کی گئی ہیں:

CD70 (Red, Black, Blue) کی ایکس فیکٹری قیمت 134,237 روپے ہے، جس پر سیلز ٹیکس 24,163 روپے اور وہیکل لیوی 150 روپے لاگو ہوگی، جس کے بعد کل قیمت 159,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

CD70 Dream (Red, Black, Silver) کی کل قیمت 170,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
Pridor (Red, Black, Blue) کی کل قیمت 211,900 روپے رکھی گئی ہے۔
CG125 (Red, Black, Blue) کی کل قیمت 238,500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
CG125S (Red, Black) کی کل قیمت 286,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
CG125S Gold (Red, Black) کی کل قیمت 296,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔
CB125F (Red, Black, Blue) کی کل قیمت 396,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسز کی وجہ سے موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں وقتاً فوقتاً اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، اور حالیہ قیمتیں بھی اسی تسلسل کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیا اسٹائل، سوزوکی GS150 موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی خبر

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *