پی ٹی ایم سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جھوٹی خبر بے نقاب، 2019 کے عراق بمباری کی تصویر باجوڑ کے آپریشن کے طور پر پیش کی گئی

پی ٹی ایم سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جھوٹی خبر بے نقاب، 2019 کے عراق بمباری کی تصویر باجوڑ کے آپریشن کے طور پر پیش کی گئی

ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے پی ٹی ایم کے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے پھیلائی گئی ایک بڑی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اکاؤنٹ نے 2019 میں عراق میں ہونے والی امریکی بمباری کی ایک تصویر کو حالیہ دنوں باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن کے طور پر پیش کیا۔

یہ دانستہ طور پر کی گئی گمراہ کن پیشکش معلوم ہوتی ہے، جس کا مقصد دہشت گرد عناصر کو بچانا یا ان کے لیے نرم گوشہ پیدا کرنا ہو سکتا ہے۔

آزاد فیکٹ چیک کی اس نشاندہی سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط معلومات اور گمراہ کن بیانیے کی ایک اور مثال سامنے آ گئی ہے، جو عوامی رائے کو متاثر کرنے کی کوششوں کا حصہ ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *