بارشوں کا الرٹ ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

بارشوں کا الرٹ ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔

لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں شدید بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ پید ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  آج اسلام آباد، پنجاب، کشمیر، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

سندھ میں آج شام یا رات میں سکھر، گھوٹکی، خیرپور، تھر پارکر، عمر کوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ میں کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

قصور، شیخوپورہ، جہلم ،گجرات اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہے، ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، لیہ میں سیلابی ریلوں سے تباہی، درجنوں دیہات زیر آب آگئے، ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ، گلگت بلتستان میں ایمرجنسی کا اعلان

این ڈی ایم اے کے مطابق ایبٹ آباد میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر نے سے 2 بچیاں دم توڑ گئیں، مون سون بارشوں کے دوران جاں بحق افراد کی تعداد 289 ہوگئی، مرنے والوں میں 136 بچے، 102 مرد،51 خواتین شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ پنجاب میں 158، خیبر پختونخوا 64 ، سندھ میں 28 اموات ہوئیں، بلوچستان میں 20، جی بی میں 9، آزاد کشمیر 2، اسلام آباد میں 8 افراد لقمہ اجل بنے۔

محکمہ موسمیات نے اسکردو میں گلیشئیرز پھٹنے سے متعلق بھی الرٹ جاری کردیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *