خیبر پختونخوا سینٹ ضمنی الیکشن: مشال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب

خیبر پختونخوا سینٹ ضمنی الیکشن: مشال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب

پشاور: خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما مشعال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔

اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشعال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔

آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔

پولنگ کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخواٰ اسمبلی سے روانہ ہوگئے۔ صحافیوں نے پی ٹی آئی سزاوں سے متعلق سوال کیا جس پر انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر ابھی گنتی جاری ہے، کچھ کمنٹ نہیں کر سکتا۔

وزیر اعلی جواب دیے بغیر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *