امریکہ، چین اور روس جیسی عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ قریبی روابط کی خواہاں ہیں، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

امریکہ، چین اور روس جیسی عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ قریبی روابط کی خواہاں ہیں، بھارتی تجزیہ کار پراوین ساہنی

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری تنازعے نے عالمی برادری کے سامنے پاکستان کی فوج کی غیر معمولی صلاحیت کو ثابت کر دیا ہے، جبکہ بھارتی فوج کی “ناقابلِ شکست” ہونے کی روایت اب محض ایک افسانہ بن چکی ہے۔

پراوین ساہنی نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ساتھ کھل کر یکجہتی کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی پیشکش کی، جو ایک غیر معمولی سفارتی اقدام ہے۔ اس کے برعکس بھارت کو اپنے روایتی اتحادیوں کی جانب سے سرد مہری اور تعاون کی کمی کا سامنا کرنا پڑا، جو بھارت کی سفارتی ناکامی کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور کے بعد پاکستان کی خارجہ پالیسی میں واضح تبدیلی دیکھی گئی ہے، جس کے تحت امریکہ، چین اور روس جیسی عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے کی خواہشمند ہیں۔ یہ جنوبی ایشیا میں ایک نئی سفارتی صف بندی کی علامت ہے، جو بھارت کے لیے تشویشناک ہے کیونکہ نئی دہلی علاقائی تنہائی کا شکار ہو رہی ہے۔

پروین ساہنی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سفارتی اور عسکری پیش رفت نے نہ صرف خطے میں اس کے وقار کو بلند کیا ہے بلکہ عالمی طاقتوں کو بھی اس کے ساتھ شراکت داری پر آمادہ کر دیا ہے۔ اس کے برعکس بھارت کو اپنے جارحانہ رویے اور کمزور سفارتی حکمت عملی کی وجہ سے سنگین نتائج بھگتنا پڑ رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *