پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا اور ڈیزل مہنگا ، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 285 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست 2025 سے ہو چکا ہے۔

 اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حالیہ کمی اور مقامی مالیاتی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

معاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ کے کرایوں، زرعی لاگت اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر مثبت اثر پڑنے کی توقع ہے۔ تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے پر ٹرانسپورٹرز اور زرعی شعبے سے وابستہ افراد نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل مہنگائی کے پس منظر میں پیٹرول کی قیمت میں کمی خوش آئند ہے، تاہم وہ امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں مزید ریلیف دیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *