جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والا بھارتی پراچند منصوبہ بے نقاب

جنوبی ایشیا کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے والا بھارتی پراچند منصوبہ بے نقاب

جنوبی ایشیا کے خطے میں اگر کسی ملک نے سب سے زیادہ خطرناک جنگی جنون کو ہوا دی ہے تو وہ بھارت ہے اور اب اس جنون کو ایک نئی بلندی پر پہنچاتے ہوئے بھارت نے اپنے لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر پراچند کو ڈی آئی آر سی ایم جیسے جدید دفاعی نظام سے لیس کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

بظاہر اسے دفاعی بہتری کہا جا رہا ہے لیکن درحقیقت یہ ایک اور انتہائی خطرناک قدم ہے جو خطے کے توازن کو بری طرح بگاڑنے کی سازش ہے، ڈی آئی آر سی ایم وہ ٹیکنالوجی ہے جو فضائی خطرات  خاص طور پر دشمن کے میزائلوں سے بچاؤ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

مگر سوال یہ ہے کہ بھارت کو یہ مہنگی جدید ترین ملٹری ٹیکنالوجی آخر کس دشمن سے بچاؤ کے لیے درکار ہے؟ کون سا ملک بھارت پر حملہ کرنے جا رہا ہے؟ اصل حقیقت یہ ہے کہ بھارت کی سوچ دفاع کی نہیں برتری اور دہشتگردی کی ہے اور یہ قدم اسی جارحانہ حکمتِ عملی کا تسلسل ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :بھارت کے دفاعی معاہدے باعث تشویش، پاکستان بھی منہ توڑ جواب دینے کو تیار

پراچنددراصل امن کا دشمن ہےبھارتی میڈیا اور فوج اسے میڈ ان انڈیا کی جیت بنا کر پیش کر رہے ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر اسرائیلی اور مغربی ٹیکنالوجی کے بغیر ایک پنکھا بھی نہیں ہلا سکتا۔

ڈی آئی آر سی ایم جیسے حساس نظام بھارت خود نہیں بناتا بلکہ اسرائیل سے درآمد کرتا ہے یہی وہ ملک ہے جو دنیا میں جنگیں پھیلاتا ہے اور بھارت اس کا سب سے تابعدار گاہک ہے۔
اب پراچند ہیلی کاپٹر 2026 سے لے کر 2027 تک پیدا کیے جائیں گے مگر یہ پیداوار صرف ہتھیاروں کی دوڑ بڑھانے اور دشمنوں پر برتری حاصل کرنے کی ذہنیت کا نتیجہ ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :’آتم نربھر بھارت‘ کے سائے میں بھارتی فوج کا ڈرون مقابلہ یا مودی سرکار کا جنگی جنون؟

بھارت کا اصل ہدف پاکستان اور چین جیسے ہمسایہ ممالک کو برتری دکھانا اور انتشارپھیلانا ہے اور یہ سب کچھ اس وقت ہو رہا ہے جب خطہ پہلے ہی شدید کشیدگی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل میں گھرا ہوا ہے۔

یہ سب دیکھنے کے باوجود اقوامِ متحدہ، امریکہ اور یورپی ممالک مکمل خاموش ہیں اگر یہی ہتھیار پاکستان، ایران یا کسی اور ملک کے ہاتھ میں ہوں تو پورا مغربی میڈیا آسمان سر پر اٹھا لیتا مگر بھارت کو اجازت ہے کہ وہ جتنا چاہے اسلحہ خریدے، جنگی نظام بنائے اور خطے کے امن کو داؤ پر لگائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:بھارت کے ’پریلے میزائل‘ تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان

دراصل پراچند نہیں یہ آگ کا طوفان ہےبھارت کاپراچند ہیلی کاپٹر ایک نیا خطرہ ہے، ایک نئی اشتعال انگیزی ہے، جو صرف میدانِ جنگ کے لیے نہیں، بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے امن، استحکام اور مستقبل کے لیے زہرِ قاتل ہے۔

پاکستان، چین اور دیگر ممالک کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا کیونکہ بھارت کا اصل مقصد کبھی بھی امن نہیں رہا، بلکہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور اس کا ہر نیا ہتھیار، ہر نیا دفاعی منصوبہ اسی خطرناک سوچ کا عکاس ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *