گدھے کے گوشت کی شناخت اب چند سیکنڈز میں ممکن

گدھے کے گوشت کی شناخت اب چند سیکنڈز میں ممکن

خیبرپختونخوا حکومت نے حلال گوشت کے نام پر گدھے کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک جدید ترین لیبارٹری قائم کی ہے جو چند سیکنڈز میں گوشت کی کوالٹی اور اصلیت کی جانچ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ لیبارٹری سائنسی طریقوں سے کھانے کے نمونوں کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ محفوظ اور حلال معیار کے مطابق ہیں۔

فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی یہ سہولت دودھ، پانی، مصالحہ جات، مشروبات اور خصوصاً گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کرتی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ گوشت گدھے، بھینس یا گائے کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کا معاملہ،ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں

یہ لیبارٹری جدید ترین مشینری سے آراستہ ہے، جن میں ایف ٹی آئی آر (FTIR)، ایچ پی ایل سی (HPLC)، اور یو ایچ پی ایل سی (UHPLC) سسٹمز شامل ہیں، جو عالمی معیار کے مطابق تجزیے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ سہولت کھانے کے معیار کو بہتر بنانے، عوام کو مضر یا ناقص اشیاء سے محفوظ رکھنے اور بروقت شناخت کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *