مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری، دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کا الرٹ جاری، دریاؤں میں سیلاب کا خدشہ

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ اسپیل 5 اگست سے شروع ہوگا، جس میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ ماہ سے بھی زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق ان بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب اور جہلم میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ سول ڈیفنس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کو پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل، سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا انتباہ جاری

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق اگست میں مون سون بارشیں جولائی کے مقابلے میں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے تحت ایمرجنسی کنٹرول رومز، سول ڈیفنس اور ریسکیو کی ڈیزاسٹر رسپانس ٹیموں کو بھی ہائی الرٹ پر رکھا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *