موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے انعام! اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا طریقہ

ویب ڈیسک۔ پنجاب حکومت نے شہریوں کو پیٹرول سے چلنے والی موٹر سائیکلیں الیکٹرک بائیک میں تبدیل کرنے پر 1 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ اسکیم ماحولیاتی آلودگی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کے لیے شروع کی گئی ہے۔ جو افراد اپنی پیٹرول موٹر سائیکل کو الیکٹرک بائیک میں تبدیل کریں گے، انہیں حکومت کی جانب سے 1 لاکھ روپے کیش انعام دیا جائے گا۔

یہ اعلان سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو شہری پیٹرول کی بجائے الیکٹرک بائیک استعمال کریں گے، وہ اس انعام کے حقدار ہوں گے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ درخت لگانے والوں کو بھی محکمہ ماحولیات کے “گرین کارڈ پروگرام” کے تحت مالی انعامات دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہنڈا موٹر سائیکل خریدنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک اہم خبر ، نئی قیمتیں سامنے آگئیں

صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پنجاب حکومت کی ویب سائٹ https://greencredit.punjab.gov.pk پر جا کر اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *