بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید، 3 زخمی، جوابی کارروائی میں 3 خوارج دہشتگرد ہلاک

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، پولیس کانسٹیبل شہید، 3 زخمی، جوابی کارروائی میں 3 خوارج دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے فتح خیل میں اتوار کی علی الصبح پولیس چیک پوسٹ پر فتنۃ الہندوستان اور فتنہ الخوارج دہشتگردوں کے حملے میں ایک پولیس کانسٹیبل شہید جبکہ 3 پولیس جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ فتنہ الخوارج دہشتگردوں نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر فتح خیل چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل نیاز شہید ہو گئے، جبکہ دیگر 3 پولیس جوان، منیر، سؤداد اور مفتی محمود زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لکی مروت میں فتنہ الخوارج کی جانب سے پھینکا گیا آر پی جی مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بجے جاں بحق 20 افراد زخمی

پولیس نے فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 خوارج دہشتگرد حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا تاکہ ممکنہ طور پر فرار ہونے والے یا چھپے ہوئے دہشتگردوں کو تلاش کیا جا سکے۔

ڈی آئی جی بنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس فورس کی دہشتگردوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف محاذِ جنگ پر ہیں اور دشمن کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔ اس قسم کے بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے‘۔

مزید پڑھیں:سیکورٹی فورسز کی موثر کارروائی،بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 30دہشتگرد مارے گئے ،آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی لاشیں شناخت کے لیے مقامی اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر تحقیقات جاری ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *